صادق عباس ہائی اسکول میں سکولوں کے سربراھان سے ملاقات کی اور ہدایت کی کہ وہ اسکولوں میں طلباء و طالبات کی انرولمنٹ میں اضافہ کریں
احمد پور شرقیہ (نامہ نگار ) ڈی ای اوسیکنڈری بہاول پور کا تحصیل احمد پور شرقیہ کے مختلف اسکولوں کا اچانک دورہ اور اسکول سربراہان سے ملاقات تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر سیکنڈری چوہدری محمد اکرم نے گزشتہ روز تحصیل احمد پور شرقیہ کے مختلف اسکولوں ہائی اسکول دھوڑ کوٹ مردانہ و زنانہ، ہائی اسکول خیر پور ڈاھا کے علاوہ دیگر اسکولوں کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے اس موقع پر اسکولوں میں صفائی کے انتظامات اور طلباء کی انرولمنٹ کے متعلق اسکولوں کے سربراہان سے معلومات حاصل کیں بعد ازاں انہوں نے صادق عباس ہائی اسکول احمد پور شرقیہ میں سکولوں کے سربراھان سے ملاقات کی ۔ اور انہیں ہدایت کی کہ وہ اسکولوں میں طلباء و طالبات کی انرولمنٹ میں اضافہ کریں اور اسکولوں میں صفائی سے انتظامات درست کریں اور اسکولوں میں کوالٹی ایجو کیشن کو یقینی بنائیں۔