Advertisements

مبارک پور میں صحت کارڈ سے مستفید ہونے کے لئے حکومت سے ہسپتال کی سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ

demand-to-provide-hospital-facility-in-mubarakpur-for-availing-health-card
Advertisements

مبارک پور (نامہ نگار ) تحصیل احمد پور شرقیہ کے سب سے بڑاقصبہ مبارک پور میں حکومت پاکستان کی طرف سے جاری کرد ہ سحت کارڈ کے زریعے علاج معالج کرانے کے لئے عوام کو ہسپتال کی بھی سہولت فراہم کی جائے تاکہ دور دراز کے دیہی علاقوں کی غریب عوام بھی مستفید ہو سکیں ان خیالات کا اظہار سیا سی وسماجی شخصیات نے روز نامہ نوائے احمد پور سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

تفصیل کے مطابق مبارک پور کے سیاسی وسماجی شخصیات سابق نائب ناظم حمید اللہ خان، شیخ محمد سلیم زاہد،ملک ممتاز کمبوہ،ملک ظفر کمبوہ،راؤ حاجی فریاد، سردار ابرار خان،راؤ نثار احمد،ملک اللہ بخش کھروالہ، مہر بلال احمد، عبدالمجید فریدی، چوہدری لیاقت،خالد خان شیرانی ودیگر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے عوام کو معیاری مفت طبی سہولت فراہم کرنے کے لئے دس لاکھ روپئے کا صحت کارڈ کا اجر اکرکے عوام کے دل جیت لئے ہیں اب ہر شخص اپنا بہترین ہسپتال سے معیاری مفت علاج کرا سکتاہے۔لیکن مبارک پور کی عوام کو صحت کارڈ کی سہولت سے مستفید ہونے کے لئے بہاول پور سے تقریبا 50کلومیٹر اور احمد پور شرقیہ سے تقریبا 28کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے اور نواحی علاقے ہتھیجی،جھانگڑہ شرقی،جانوالہ نوشہرہ جدید،بھنڈا وینس،کوٹلہ موسی خان،چوک بھٹہ،پل فاروق آباد کے افراد کو اپنا علاج معالجہ کرانے کے لئے تقریبا 60سے 70کلو میٹر کا فاصلہ طے کرکے جانا پڑے گا جو کہ انتہائی پریشان کن ہے۔انہوں نے وزیر اعلی پنجاب،کمشنر و ڈپٹی کمشنر بہاول پور سے عوام مبارک پو رمیں صحت کارڈ سے مستفید ہونے کے ہسپتال کی سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Advertisements