Advertisements

تحریک لبیک کے پنجاب بھر میں سیل کیے گئے مدارس ومساجد کو ڈی سیل کرا لیا گیا علامہ سید حامد سعید کاظمی

Former Federal Minister for Religious Affairs Allama Syed Hamid Saeed Kazmi
Advertisements

جماعت اہلسنت سے وابستہ جن علما کرام کارکنان کے خلاف مقدمات درج کرکے ان کو گرفتار کیا گیا ہے ان کے بارے میں بھی حکومت کے ساتھ مزاکرات ہوئے ہیں

سابق وفاقی وزیر مزہبی امور علامہ سید حامد سعید کاظمی کی حاصل پور میں حاجی محمد ارشد گورایہ سعیدی ضلعی ناظم اعلی جماعت اہلسنت کی رہائش گاہ پر جماعت اہلسنت حاصل پور کے وفد سے ملاقات

Advertisements

حاصل پور: سابق وفاقی وزیر مزہبی امور علامہ سید حامد سعید کاظمی نے حاصل پور میں حاجی محمد ارشد گورایہ سعیدی ضلعی ناظم اعلی جماعت اہلسنت کی رہائش گاہ پر جماعت اہلسنت حاصل پور کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ ملک ایسے حالات سے دوچار ہے کہ بحیثیت قوم متحد ہونے کی ضرورت ہے بارڈروں پر حالات کشیدہ ہیں ایسے حالات میں ملک کے اندر قومی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے

انھوں نے کہا اس وقت تحریک لبیک کے معاملے کو لے کر حکومت کی طرف سے جو مدارس و مساجد حکومتی تحویل میں لیے گئے ہیں اور سیل کیے گئے ہیں ان کی واگزاری  کے لیے اہلسنت کے عمائدین کی کاوشیں جاری ہیں جس کے نتیجہ میں پنجاب بھر میں سیل کیے گئے مدارس ومساجد کو ڈی سیل کرا لیا گیا ہے جو رہ گئے ہیں جلد ہی وہ بھی ڈی سیل ہو جائیں گے جبکہ جماعت اہلسنت سے وابستہ جن علما کرام کارکنان کے خلاف مقدمات درج کرکے ان کو گرفتار کیا گیا ہے ان کے بارے میں بھی حکومت کے ساتھ مزاکرات ہوئے ہیں اور بے گناہ علما و کارکنان کی رہائی کا عمل جاری ہے اتحاد اہلسنت کے لیے سنجیدگی کے ساتھ کاوشیں جاری ہیں

اس موقعہ پر حاجی محمد ارشد گورایہ سعیدی ضلعی  ناظم اعلی جماعت اہلسنت  ملک عبدالغفار سعیدی سرپرست اعلی تنظیم السعید ذوالفقار علی قائم خانی ناظم اعلی جماعت اہلسنت حاصل پور نے علامہ سید حامد سعید کاظمی کو حاصل پور میں جماعت اہلسنت کے علما کرام کے خلاف درج ہونے والے مقدمہ کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا