Advertisements

ضمنی الیکشن میں پوری ریاستی مشینری اور الیکشن کمیشن کے متنازع ہونے کے باوجود شکست دی: عمران خان

Imran and Allah
Advertisements

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں ضمنی الیکشن کے دوران پوری ریاستی مشینری کو شکست دی۔

پنجاب کے ضمنی الیکشن جیتنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ میں سب سے پہلے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں پنجاب کے ووٹرز کا مشکور ہوں جنہوں نے مسلم لیگ ن کے امیدواروں سمیت پوری ریاستی مشینری کو پولیس کی جانب سے ہراسمنٹ اور الیکشن کمیشن کے متنازع ہونے کے باوجود شکست دی۔

Advertisements

پی ٹی آئی چیئر مین نے پنجاب میں اپنی اتحادیوں مسلم لیگ ق، مجلس وحدت السلمین ، سنی اتحاد کونسل کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

سابق وزیراعظم نے مزید لکھا کہ ملک کے آگے بڑھنے کا واحد راستہ فوری طور پر فری اینڈ فیئر الیکشن ہے جو کہ غیر متنازع الیکشن کمیشن کروائے ، کوئی اور راستہ سیاسی بے یقینی اور مزید معاشی افراتفری کا باعث بنے گا۔