آئندہ عام انتخابات میں شکست پی ٹی آئی کا مقدرہے، مخدوم سید علی حسن گیلانی اور مخدوم سید عامر علی شاہ

اوچ شریف(نامہ نگار) آئندہ عام انتخابات میں شکست پی ٹی آئی کا مقدرہے،مخدوم سید علی حسن گیلانی اور مخدوم سید عامر علی شاہ ۔ تفصیل کے مطابق پیپلز پارٹی بہاول پور کے ڈویثرنل جنرل سیکرٹری و سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مخدوم سید علی حسن گیلانی اور پیپلز پارٹی کے رہنما سابق صوبائی ٹکٹ ہولڈر مخدوم سیدعامر علی شاہ کا معززین و عمائدین علاقہ سمیت کارکنوں ملک حق نواز ، ملک عاشق ککس ، ملک عمران للو ، ملک فاروق ، حسنین ، ملک وحید و دیگران پر مشتمل وفد سے ملاقات کے موقع پر اپنے مشترکہ بیان میں کہنا تھا کہ جن قوتوں نے عمران خان کو قوم پر مسلط کیا اب ان قوتوں نے عمران ٹولے کے لئے واپسی کا ٹکٹ کرا رکھا ہے بلدیاتی الیکشن میں بدترین شکست پی ٹی آئی کا مقدر بن چکی ہے اس کے بعد انے والے عام انتخابات میں ملک سے سونامی کا جنازہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے نکل جائے گا اور عمران خان کو بنی گالہ میں سر چھپانے کے لیے جگہ نہی ملے گی ان کا کہنا تھا کہ بدترین مہنگائی بے روزگاری گیس و بجلی کی ناروا لوڈنگ اور گھی اٹا کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ سے غریبوں سے جینے کا حق چھین لیا گیا ہے عوام ووٹ کے زریعے سلیکٹیڈ حکمرانوں سے انتقام لیں ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت میں غربت میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے خیبرپختونخوا سے تبدیلی کا جنازہ اٹھ گیا،تدفین پنجاب میں کریں گے۔پنجاب میں انکو منہ کی کھانی پڑی گی یہ لوگ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کو تیار نہیں جو کچھ ضمنی انتخابات میں ہوا، پھرخیبرپختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں ہوا اسے دیکھ کر یہ لوگ اپنی قبر کھودنے کو تیار نہیں ہو رہے، ان کے ایم این ایزاورایم پی ایز ہاتھ ہاؤں جوڑ کرکہہ رہے ہیں کہ الیکشن نہ کرائیں تاہم آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہے