Advertisements

ارشد شریف کی کینیا میں ناگہانی وفات پر گہرا دکھ ہے: آئی ایس پی آر

ISPR
Advertisements

راولپنڈی:آئی ایس پی آر کی جانب سے سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کی کینیا میں ناگہانی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ ارشد شریف کے درجات کو بُلند کرے، دکھ کی اس گھڑی میں اللہ تعالیٰ مرحوم کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Advertisements

یاد رہے کہ سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف گزشتہ رات کینیا میں سر پر گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئے ہیں، جس کی تصدیق کینیا کی پولیس کی جانب سے کی جا چکی ہے۔