شریف فیملی کی شوگر ملز سے چینی 70 روپے میں فروخت کرنے کا فیصلہ

شریف فیملی کی ملکیت تمام شوگر ملوں سے چینی 70 روپے کلو کے حساب سے دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
تاکہ پنجاب میں چینی کی قیمت میں کمی لائی جاسکے۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی ٹیم نے شوگر ملز ایسوسی ایشن سے ملاقات کی جس میں حمزہ شہباز کی ٹیم اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کے درمیان چینی کی قیمت میں کمی لانے کے لیے مذاکرات ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے تمام شوگر ملوں کو چینی 70 روپے کلو فروخت کرنے کی تلقین کی ہے اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کو حتمی فیصلے کیلئے 24 گھنٹے کا وقت دے دیا گیا ہے۔
وزیر اعلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عوام کو سستے داموں چینی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

مزید پڑھیں