چنی گوٹھ کی طویل عرصے سے بند غلہ سبزی اور فروٹ منڈی کی بحالی کا اصولی فیصلہ ہو گیا فاروق حمید شیخ
غلہ اور سبزی منڈی کی بحالی سے ہزاروں زمینداروں کسانوں تاجروں آڑھتیوں اور مزدوروں کو کاروبار اور روزگار کے مواقع ملیں گے
سابق سیکرٹری حکومت پنجاب اور پنجاب اسمبلی کے امیدوار کی چنی گوٹھ کے عوام کو منڈی کی بحالی پر مبارکباد ترقی کا سفر جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا
چنی گوٹھ( پ ر) سابق سیکرٹری حکومت پنجاب خدمت عوام کمیٹی کے سرپرست اعلی اور پنجاب اسمبلی کے امیدوار فاروق حمید شیخ نے خوشخبری سنائی ہے کہ چنی گوٹھ کی طویل عرصے سے بند غلہ سبزی اور فروٹ منڈی کی بحالی کا اصولی فیصلہ ہو گیا ہے -چنی گوٹھ سے جاری کیے گئے پریس ریلیز میں انہوں نے کہا کہ چنی گوٹھ کے باشندگان کا یہ دیرینہ مطالبہ انشاءاللہ جلد پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا اور اس پر عمل در آمد بھی ہو جائے گا-
پریس ریلیز میں الزام لگایا گیا ہے کہ چنی گوٹھ کی غلہ اور سبزی منڈی ہمارے مفاد پرست نمائندوں کی ناہلی کی وجہ سے گزشتہ 30، 35 برسوں سے بند پڑی ہے- فاروق حمید شیخ کا کہنا ہے کہ اس منڈی کی بحالی سے ہزاروں زمینداروں، آڑ ھتیوں مزدوروں ، تاجروں اور کسانوں کو کاروبار اور روزگار کے مواقع ملیں گے