اوورسیزپاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینےکے قانون پرنظرِثانی کا فیصلہ

Decision to review the law on granting voting rights to overseas Pakistanis

اسلام آباد: وفاقی حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے بجائے پارلیمنٹ میں تارکین وطن کےلیے نشستیں مختص کرنے پر غور کررہی ہے۔

نئی اتحادی حکومت نے انتخابی اصلاحات پرکام شروع کردیا  ہے اور  اتحادی جماعتوں سے تجاویز طلب کرلی ہیں، وزارتِ قانون نے پی ٹی آئی دور میں کی گئی قانون سازی کا بھی جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔
وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں  اوورسیزپاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے قانون پر نظرِثانی کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں  آئندہ انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال نہ کرنے پر بھی غور کیا گیا
وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ ہم غریب ملک ہیں پوری دنیا میں پولنگ اسٹیشن قائم کر کے ووٹنگ نہیں کر اسکتے نہ ہی سفارتخانوں میں اتنے بڑے پیمانے پر اوورسیز ووٹنگ ممکن ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اوور سیز ووٹنگ کے بجائے پارلیمنٹ میں تارکینِ وطن کی نشستیں مختص کرنے پر غورکر رہے ہیں، ووٹنگ مشین کے استعمال سے پہلے پائلٹ پراجیکٹ ضروری ہے۔

مزید پڑھیں