آئندہ مالی سال 2022-2023 کا بجٹ 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ

Miftah Ismael

اسلام آباد:  مالی سال 23-2022 کا وفاقی بجٹ 10 جون بروز جمعہ قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے 10 جون کو وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی منظوری دے دی ہے، بجٹ وفاقی وزیر خزانہ  پیش کریں گےقومی اسمبلی میں پیش کرنے کی منظوری کے بعد اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
جس کے مطابق 10 جون کو ہی وفاقی بجٹ سینیٹ کو بھجوایا جائے گا۔

سیکرٹری خزانہ نے سیکرٹری کابینہ کو خط لکھا ہے کہ بجٹ تجاویز کی منظوری کیلئے کابینہ اجلاس 10 جون کو طلب کیا جائے

 بجٹ میں ٹیکس آمدن کا ہدف 7225 ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے، ترقیاتی بجٹ کا حجم 700 سے 900 ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے

مزید پڑھیں