Contact Us

احمد پور شرقیہ کے مسائل کے حل کے لیے عوامی اتحاد بنانے کا فیصلہ

Group photo regarding public alliance to solve the problems of Ahmedpur Sharqia

  احمدپورشرقیہ  ( نامہ نگار ) مرکزی جمیعت علماء اسلام جنوبی پنجاب کے  جنر ل سیکرٹری   حکیم محمد حسنین چوہان کی رہائش گاہ پر  احمد پور شرقیہ کی تمام مذہبی جماعتوں کے مقامی قائدین  اقلیتوں کے نمائندگان تمام مقامی  سیاسی جماعتوں کے قائدین اور سول  سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے ممبران   سابق کونسلر حضرات نے شرکت کی

اجلاس  میں مولانا عبد العزیز فیضی تحصیل صدر میلاد مصطفی کمیٹی مولانا محمد احمد جالندھری ضلعی صدر ختم نبوت مرزا محمد نواز سینئر رہنما جماعت اسلامی میں خواجہ محبوب الحسن ممبر امن تحصیل کمیٹی  ملک نسیم اعجاز مسن ایڈوکیٹ نائب صدر بار ایسوسی ایشن امان اللہ جٹ وریا ایڈوائزر میاں گزین عباسی    سابقہ کونسلر صاحبان جان محمد قریشی سینئر سابقہ کونسلر ملک مختیار احمد صدر ضلع بناؤ تحریک  محمد یوسف غنی قریشی سابقہ کونسلر ،   حاجی عبدالعزیز صدر   پیسٹی  سائیڈ فرٹیلائزراحمد پور شرقیہ ،  مولانا محمد اشفاق سلفی صدر جمعیت اہل حدیث حدیث ضلع بہاولپور  تحریک منہاج القرآن کے ضلعی صدر ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب احمد پور سنوارو  تحریک سے ملک ارشاد اقلیتی رکن  رام سابق سپیشل مجسٹریٹ سید مجتبی بخاری پیپلز پارٹی سے رانا محمد سلیم نے اجلاس میں شرکت کی

اس موقع پر حکیم محمد حسنین چوہان نے احمد پور شرقیہ کے مسائل پر تمام صاحبان کو بریف کیا اجلاس میں تمام مسائل پر بحث کی گئی اور مسائل کے حل کے لیے  عوامی اتحاد بنانے کا فیصلہ کیا اور اجلاس میں متفقہ طور پر حکیم محمد حسنین کو چیف آرگنائزر مقرر کیا گیا اور عوامی اتحاد کا آئندہ اجلاس  تین فروری بروز جمعۃ المبارک بعد نماز عصر  حاجی عبدالعزیز صدر پیسٹی سائیڈ  غلہ منڈی احمد پور شرقیہ کے آفس کرنے کا فیصلہ طے کیا گیا اور اس اتحاد کو وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اس اتحاد میں ہر مکتبہ فکر کو شامل ہونے کی دعوت دینے کا پروگرام بنایا گیا اور 3 فروری کے اجلاس میں عوامی اتحاد کی تمام باڈی تشکیل دی جائے گی اور احمد پور شرقیہ کے تمام مسائل کا احاطہ کرتے ہوئے ان کے حل کرانے  کا پروگرام ترتیب دیا جائے گا اور شہر بھر کے تمام مسائل کو حل کرانے میں حتی المقدور کوشش عوامی اتحاد کے پلیٹ فارم سے کی جائیں گی یہ پلیٹ فارم  شہر میں مذہبی ہم آہنگی بین المسالک اتحاد اور شہر بھر کی امن کی فضا کو بہتر بنانے میں بھرپور کردار ادا کرے گا

احمد پور شرقیہ میں اسلامیہ  یونیورسٹی کے کیمپس کے قیام اور کلاس کے اجراء میں اور سپیشل ایجوکیشن سکول کے تمام معاملات میں بہتری لانے کے لئے اور شہر میں کئی جگہوں پر فری ڈسپنسری کے قیام کی کوشش کرے گا شہر میں صحت و صفائی اور بلدیہ میں ب فارم بنوانے میں آسانی پیدا کرنے کے لئے  کوششیں کرے گا اور ہر ممکن شہر کی خدمت کے لیے لئے تمام ممبران اپنا فریضہ سر انجام دیں گے

مزید پڑھیں