Advertisements

پنجاب میں بورڈ امتحانات کے پریکٹیکل نمبرز نئے نظام کے تحت دینے کا فیصلہ

Decision to award practical marks for board exams in Punjab under the new system
Advertisements

تعلیمی ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے پریکٹیکل امتحانات میں شفافیت بڑھےگی اورطلبہ کونمبرزحاصل کرنے کے لیے حقیقی کارکردگی دکھانا ہوگی

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب میں بورڈ امتحانات کے پریکٹیکل نمبرز نئے نظام کے تحت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ پنجاب میں پریکٹیکل امتحانات کےنمبروں سے متعلق طویل عرصے سے تعلق اور رشوت کا کلچراب ختم ہوگا۔ طلبہ کے پریکٹیکل کےنمبرزاب دوحصوں میں تقسیم ہوں گے،

Advertisements

تحریری حصہ براہ راست بورڈ کے سنٹرل مارکنگ سسٹم کے تحت چیک ہوگا جبکہ سنٹر میں موجود ممتحن صرف وائیوا اورعملی کارکردگی کےمحدودنمبر دے سکےگا، نئے نظام کو فزکس، کیمسٹری، بیالوجی اور کمپیوٹر کے پریکٹیکل امتحانات میں نافذ کیا جائے گا۔ حکام کےمطابق نئی پالیسی کا اطلاق پنجاب کےتمام تعلیمی بورڈز میں ہوگا۔ تعلیمی ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے پریکٹیکل امتحانات میں شفافیت بڑھےگی اورطلبہ کونمبرزحاصل کرنے کے لیے حقیقی کارکردگی دکھانا ہوگی۔