Advertisements

شریف خاندان کی اہم بیٹھک ن لیگ کا پی پی سے محاذ آرائی نہ کرنیکا فیصلہ

shehbaz zardari and fazalurrehman
Advertisements

 پاکستان مسلم لیگ ن نے پی ڈی ایم جماعتوں سے دوبارہ رابطوں کا فیصلہ کرلیا۔

جاتی امراء میں شریف خاندان کی اہم بیٹھک ہوئی جس میں پارٹی قائد نوازشریف، صدرشہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز سمیت اسحاق ڈار شریک ہوئے، نشست میں نوازشریف کی وطن واپسی پر ملکی سیاسی پس منظر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Advertisements

اس اہم بیٹھک میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی لیڈرشپ سے ملاقات اور ٹیلی فونک رابطوں کا فیصلہ ہوا ہے، سابق وزیراعظم شہبازشریف کی تجویز کے بعد نوازشریف اگلے دو روز میں سیاسی رابطوں کا آغاز کریں گے، نوازشریف آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان ، بلاول بھٹو زرداری سمیت مختلف رہنماؤں سے خود رابطے کریں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں طے پایا ہے کہ نوازشریف پہلے قانونی معاملات پر فوکس کریں گے، نوازشریف پی ڈی ایم کی قیادت کا شکریہ ادا کریں گے۔

اس ملاقات میں یہ فیصلہ بھی ہوا ہے کہ ن لیگ پیپلز پارٹی سے محاذ آرائی کی پالیسی اختیار نہیں کرے گی، ملاقات میں پارٹی رہنماؤں کو پیپلزپارٹی کی لیول پلیئنگ فیلڈ اور نوازشریف کی واپسی کے حوالے سے سیاسی محاذ آرائی سے گریز کی تجویز دی گئی ہے