Advertisements

نگران نامزد وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا سینٹ کی رکنیت اور بلوچستان عوامی پارٹی کی رکنیت سے بھی مستفی ہونے کا فیصلہ

Elections are being held on its fixed time,says CareTaker Prime Minister
Advertisements

نامزد نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے سینیٹ سے مستعفی ہونےکا فیصلہ کرلیا ہے۔

جیو نیوز کے سینیئر اینکر  پرسن سلیم صافی سےگفتگو میں انوار الحق کاکڑ نے سینیٹ سے مستعفی ہونےکے فیصلےکی تصدیق کرتے ہوئےکہا کہ وہ بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے دیں گے۔

Advertisements

انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ اب چونکہ ان کی ذمہ دار ی ملک میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد ہے جس کے لیے انہوں نے الیکشن کمیشن سے تعاون کرنا ہے اور انہیں اپنی غیر جانبداری ثابت کرنے کا تقاضہ پورا کرنا ہے، اس لیے انہوں نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہےکہ انوار الحق کاکڑ ملک کے آٹھویں نگران  وزیراعظم کا حلف کل اٹھائیں گے، حلف برداری کے بعد نگران کابینہ کا فیصلہ کیا جائےگا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تمام جماعتوں کی طرف سے انوارالحق کاکڑ کے نام پر اعتماد  ہمارے درست انتخاب کی علامت ہے، آئینی طریقہ کار  پر چلتے ہوئے ایک اچھے نام  پر اتفاق ہوا، راجہ ریاض کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مشاورت میں مدد کی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انوارالحق کاکڑ پڑھے لکھے اور محب وطن شخص ہیں، امید ہے انوارالحق کاکڑ ملک میں شفاف، آزادانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیں گے۔