کورونا کی نئی لہر میں لاک ڈاؤن نہ لگانے کا فیصلہ
وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری نے کہا کہ کورونا وائرس کی اس پانچویں لہر پر ملک میں لاک ڈاؤن نہیں لگائیں گے اور نہ ہی تعلیمی ادارے بند کریں گے البتہ صورتحال کو انتہائی باریک بینی سے مانیٹر کر رہے ہیں۔ وفاقی حکومت نے ملک میں کورونا کی بڑھتی ہوئی شرح کے باوجود لاک ڈاؤن نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں کووڈ کی شرح بڑھ رہی ہے جسے مانیٹر کررہے ہیں لیکن ہم پاکستان کو اس بار بالکل بھی لاک ڈاؤن نہیں کریں گے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ شہباز شریف کی شخصی ضمانت پر نواز شریف باہر گئے، نواز شریف کا باہر جانا مکمل فراڈ تھا، نواز شریف نے 17 ماہ سے علاج نہیں کرایا، وہ ملک سے فراڈ کے ذریعے نکلے ہیں۔ نواز شریف کے باہر بھیجنے کے فراڈ کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں اور شہباز شریف کی لاہور ہائی کورٹ طلبی پر درخواست دی جائے گی۔ فواد چوہدری نے کہا کہ سانحہ مری میں تقریباً 22 افراد جان کی بازی ہار گئے، وزیراعظم نے اس سانحے پر گہرے دکھ اور رنج وغم کا اظہار کیاہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزارت داخلہ کے مطابق ایک لاکھ 64 ہزار گاڑیاں مری میں داخل ہوئیں، اموات کاربن مونو آکسائیڈ کی وجہ سے ہوئیں، مری میں 5 گاڑیوں کے ساتھ واقعات پیش آئے