Advertisements

صوبوں کے معاملے پر بزنس فورمز کے بجائے قومی اسمبلی میں بحث ہونی چاہیے: بلاول بھٹو

PPP Chairman Bilawal Bhutto Zardari
Advertisements

پنجاب اور سندھ اسمبلیوں میں متفقہ طور پر قراردادیں پاس کی ہیں، پیپلز پارٹی عوام اور منتخب نمائندوں کی رائے کو اہمیت دیتی ہے, چیئرمین پیپلزپارٹی کی لندن میں میڈیا سے گفتگو

 لندن: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ صوبوں کے معاملے پر بزنس فورمز کے بجائے قومی اسمبلی میں بحث ہو، پاکستان کے تمام مسائل کاحل جمہوریت میں ہے۔۔  بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا حل کوئی ایک سیاسی جماعت نہیں نکال سکتی، پاکستان کے تمام مسائل کا حل جمہوریت میں ہے۔  بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کو حق ہے کہ وہ اپنی رائے دیں، میرا مطالبہ ہے کہ اس ایشو پر قومی اسمبلی میں بحث ہو، محسن نقوی پارلیمان میں کم آتے ہیں، بزنس فورم کے بجائے محسن نقوی کو پارلیمان میں آنا چاہیے۔

Advertisements

 چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ پنجاب اور سندھ اسمبلیوں میں متفقہ طور پر قراردادیں پاس کی ہیں، پیپلز پارٹی عوام اور منتخب نمائندوں کی رائے کو اہمیت دیتی ہے۔  انہوں نے  مزید کہا کہ ملک کی قسمت چند کاروباری افراد کے ہاتھ میں نہیں ہونی چاہئے