Contact Us

شہزادہ محمد داؤد عباسی مرحوم کی بیوہ محترمہ کے انتقال کا سوگ پرنس بہاول عباسی کی سیاسی سرگرمیاں معطل

Prince Bahawal Abbas Khan abbasi

پرنس بہاول خان عباسی کا اپنے چچاؤں میاں محمد عثمان عباسی اور میاں محمد عمر عباسی سے ان کی والدہ محترمہ اور چچا زاد بھائیوں میاں محمد غزین عباسی اور میاں شاہ زین عباسی سے ان کی دادی محترمہ کے انتقال پراظہار رنج و غم

ڈیرہ نواب صاحب  : پرنس بہاول خان عباسی نے اپنے چچاؤں میاں محمد عثمان عباسی اور میاں محمد عمر عباسی سے ان کی والدہ محترمہ اور اپنے چچا زاد بھائیوں میاں محمد غزین عباسی اور میاں شاہ زین عباسی سے ان کی دادی محترمہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیاہے- صادق گڑھ پیلس سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پرنس بہاول خان عباسی نے شہزادہ محمد داؤد  خان عباسی کی بیوہ محترمہ کے انتقال کے سوگ میں اپنی سیاسی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں –

انہوں نے کراچی فون کالز کر کے اپنے چچاؤں میاں محمد عثمان عباسی, میاں محمد عمر عباسی اور چچازاد بھائیوں میاں غزین عباسی  اور میاں شاہ زین عباسی سے تعزیت کی  اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ 

عطا فرمائے میرے بزرگوں اور بھائیوں کو یہ صدمہ جانکاہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے آمین 

مزید پڑھیں