سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 31اکتوبر تک توسیع
Advertisements
ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق اب 31 اکتوبر تک انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرائے جاسکتے ہیں
اوسی فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید سولہ دن کی توسیع کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
Advertisements
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تاجروں اور عوام کے مطالبے پرسال 2025-2026 کے سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
واضح رہے کہ تاجر و صنعت کار تنظمیوں اور ٹیکس ماہرین کا انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ دسمبر 2026 تک بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔
اس سے پہلےتاجروں، صنعتکاروں، چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز، تاجر تنظیموں و ٹیکس بارز کی درخواست پر انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ تیس ستمبر2026 سے بڑھا کر پندرہ اکتوبر 2026 مقرر کی گئی تھی۔

