Advertisements

ریلوے لائن چنی گوٹھ کے قریب 55 سالہ خاتون کی نعش برآمد

Chanigoth
Advertisements

خاتون کا نام و پتہ حدیصہ بی بی زوجہ فدا حسین سکنہ ہیڈ راجکاں معلوم ہوا ہے

ریسکیو 1122 نے نعش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال لیاقت پور منتقل کر دیا

Advertisements

چنی گوٹھ (نامہ نگار) ریلوے لائن کے قریب 55 سالہ خاتون کی نعش برآمد ، ریسکیو 1122 نے نعش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال لیاقت پور منتقل کر دیا ہے ۔ تفصیل کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ 55 سالہ خاتون جس کا نام و پتہ حدیصہ بی بی زوجہ فدا حسین سکنہ ہیڈ راجکاں معلوم ہوا ہے جو کہ چنی گوٹھ کے نواحی علاقہ چک نمبر 54 عباسیہ کے قریب ریلوے لائن کے قریب پڑی ہوئی تھی ، علاقہ مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی تو پولیس نے ریسکیو 1122 کے ذریعے لاش ٹی ایچ کیو لیاقت پور منتقل کر دی ہے ۔ متوفیہ کی موت کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آ سکی ۔