تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور شرقیہ میں ڈائیلاسز یونٹ کے توسیع کاموں کا افتتاح
ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور شرقیہ کا دورہ انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور شرقیہ میں ماڈرن آپریشن تھیٹر کا بھی افتتاح کیا
اسسٹنٹ کمشنر فیصل احمد ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر سید تنویر شاہ، ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر عارف غوری موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر بہاول پور ظہیر انور جپہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور شرقیہ کے مختلف شعبوں میں گئے اوردستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ٹی ایچ کیو احمد پور شرقیہ میں صفائی ستھرائی اور شجرکاری کے کاموں کا بھی معائنہ کیا
ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے قینچی موڑ احمد پور شرقیہ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی اپ گریڈیشن کا افتتاح کیا۔اس موقع پرعلاقہ مکینوں نے پینے کے صاف پانی کی فراہمی پر ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا ۔ چیف آفیسر ضلع کونسل نصراللہ ملک، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی قاضی محمد نعیم اور دیگر متعلقہ افسران اور علاقہ کے لوگ موجود تھے
بہاول پور: 27 جون : ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور شرقیہ کا دورہ کیا۔انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور شرقیہ میں ڈائیلاسز یونٹ کے توسیع کاموں کا افتتاح کیا۔ڈپٹی کمشنر بہاول پور نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی۔انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور شرقیہ میں ماڈرن آپریشن تھیٹر کا بھی افتتاح کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ فیصل احمد ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر سید تنویر شاہ، ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر عارف غوری موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر بہاول پور ظہیر انور جپہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور شرقیہ کے مختلف شعبوں میں گئے اوردستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ٹی ایچ کیو احمد پور شرقیہ میں صفائی ستھرائی اور شجرکاری کے کاموں کا بھی معائنہ کیا۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے قینچی موڑ احمد پور شرقیہ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی اپ گریڈیشن کا افتتاح کیا۔اس موقع پرعلاقہ مکینوں نے پینے کے صاف پانی کی فراہمی پر ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ واٹر فلٹریشن پلانٹ کی باقاعدگی سے دیکھ بھال کی جائے۔اس موقع پر چیف آفیسر ضلع کونسل نصراللہ ملک،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی قاضی محمد نعیم اور دیگر متعلقہ افسران اور علاقہ کے لوگ موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے احمد پور شرقیہ کے دورہ کے موقع پر محمود لیڈیز پارک چوک منیر شہید کی اپ گریڈیشن کے کاموں کا افتتاح کیا۔انہوں نے پارک میں شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔انہوں نے میونسپل کمیٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ پارک کی دیکھ بھال، صفائی ستھرائی اور پودوں کی آبیاری پر خصوصی توجہ دی جائے۔انہوں نے کہا کہ پارک کو مزید خوبصورت اور سرسبز و شاداب بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔نیزمزید سدا بہار اور سایہ دار پودے لگائے جائیں تاکہ ماحول خوشگوار ہو۔