Contact Us

ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کی زیر صدارت ضلعی ترقیاتی کمیٹی کا اجلاس

DC Zaheer Anwar Jappa chairs District Development Committee meeting

سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ضلع بھر میں مختلف محکمہ جات کی 63 جاری اور 4 نئی ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ فیصل شہزاد

ترقیاتی سکیمیں اعلیٰ کوالٹی کے ساتھ مقررہ مدت میں مکمل کی جائیں۔ متعلقہ افسران ترقیاتی سکیموں کی موقع پر جا کر مانیٹرنگ کریں ڈپٹی کمشنر بہاول پور

بہاول پور: 25/ جولائی : ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں ضلعی ترقیاتی کمیٹی کا اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں ضلع بھر میں سالانہ ترقیاتی پروگرام 2024-25ء کے تحت جاری اور نئی ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس فاروق قمر،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ فیصل شہزاد،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عامر بشیر،ڈائریکٹر آرٹس کونسل عتیق الرحمن، ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد چنڑ اور متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ترقیاتی سکیمیں اعلیٰ کوالٹی کے ساتھ مقررہ مدت میں مکمل کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ افسران ترقیاتی سکیموں کی موقع پر جا کر مانیٹرنگ کریں اور ترقیاتی سکیموں میں استعمال ہونے والے میٹریل کے معیار کا خاص خیال رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی سکیموں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ فیصل شہزاد نے بتایا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام 2024-25ء کے تحت ضلع بھر میں مختلف محکمہ جات کی 63 جاری اور 4 نئی ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے۔ترقیاتی سکیموں کے لئے 2657 ملین روپے جاری کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ترقیاتی منصوبوں پر تعمیراتی کام جاری ہیں۔

مزید پڑھیں