اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بہاولپور چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کی33 ویں سالانہ جنرل میٹنگ کا انعقاد ڈپٹی کمشنر بہاولپور ظہیر انور جپہ مہمان خصوصی تھے

BCCI 33rd annual general meeting

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو ملتان انجینئر جام گل محمد زاہد اور صاحبزادہ عمر داؤد عباسی مہمانانِ اعزاز کے طور پر شریکِ ہوئے جبکہ ڈی پی او بہاولپور کی نمائندگی ڈی ایس پی سٹی محمد یونس نے کی


بہاولپور ( پریس ریلیز )بہاولپور چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کی33 ویں سالانہ جنرل میٹنگ کا انعقاد گزشتہ روز بہاولپور چیمبرکے سبزہ زار میں ہوا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر بہاولپور ظہیر انور جپہ اور مہمان اعزازی چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو ملتان انجینئر جام گل محمد زاہداور صاحبزادہ عمر داؤد عباسی تھے جبکہ ڈی پی او بہاولپور کی نمائندگی ڈی ایس پی سٹی محمد یونس نے کی۔اس موقع پرسبکدوش ہونے والے صدر چیمبر چوہدری ذوالفقار علی مان، سینئر نائب صدر حنیف احمد، نائب صدر عدیل خالد، اراکین ایگزیکٹو، نو منتخب اعلیٰ عہدیداران ملک محمد سرفراز ناظم اعوان، ملک سجاد احمد علوی، محمد اعظم قریشی اور منتخب اراکین ایگزیکٹوکمیٹی، سابق صدور چوہدری عبد الجبار، چوہدری محمود مجید، محمد سلیم اقبال، چوہدری طاہر جمیل، عبدالستار چوہدری، مبشر حسین، ملک محمد اعجاز ناظم، الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے نمائندگان اور اراکین جنرل باڈی کی کثیر تعدادموجود تھی۔اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول سے کیا گیا اور اس کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا۔ اجلاس کے آغاز میں چیمبر کے حالیہ الیکشن میں سینئر ممبر الیکشن کمیشن محمد شفیع انجم نے الیکشن میں کامیاب ہونے والے چیمبر کے اعلیٰ عہدیداران اور اراکین ایگزیکٹو کمیٹی کے ناموں کا باقاعدہ اعلان کیا۔ چیمبر کی صدارت سے سبکدوش ہونے والے صدر چوہدری ذوالفقار علی مان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اپنی سالانہ رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے اپنے دور صدارت کے دوران حاصل کیے گئے اہداف اور دیگر سر گرمیوں پر مکمل بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بہاولپور میں انڈسٹریل اسٹیٹ کا منصوبہ عرصہ دراز سے تکمیل کے مراحل میں تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات میرے لیے باعث مسرت ہے کہ ان کے دور صدارت میں اسٹیٹ میں پلاٹوں کی فروخت کا آغاز ہو چکا ہے۔ انہوں نے چیمبر کے حالیہ الیکشن میں اتحاد گروپ کی کامیابی پر پر بھی اظہار تحسین کیا اور کہا کہ یہ کامیابی اتحاد گروپ پر اراکین کے مکمل اعتماد کا اظہار ہے۔ انہوں نے سابق وفاقی وزیر اور موجودہ ایم این اے چوہدری طارق بشیر چیمہ کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا کہ وہ صنعتی و تجارتی معاملات میں چیمبر کا بھر پور ساتھ دیتے ہیں۔ چیمبر کے نو منتخب صدر ملک محمد سرفراز ناظم اعوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ اتحاد گروپ کی تمام سیٹوں پر کامیابی کے بعد انہیں صدارت کے لیے بلامقابلہ منتخب کیا گیا ہے جس پر اللہ تبارک و تعالیٰ کے بعد تمام اراکین چیمبر کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہو ں نے کہا کہ عہدہ صدارت کے لیے جو ذمہ داری مجھ پر عائد کی گئی ہے میں اسے پوری ذمہ داری اور مکمل فرض شناسی سے پورا کروں گااور چیمبر کے تمام معاملات کسی بھی تفریق کے بغیر باہمی مشاورت و چیمبر کے تمام سینئرز کی رضا مندی سے حل کیے جائیں گے اور اراکین چیمبر کی جانب سے دی جانے والی مثبت و جامع تجاویز پر عمل کیا جائے گا۔ انہوں نے سبکدوش ہونے والے چیمبر کے اعلیٰ عہدیداران اور اراکین ایگزیکٹو کی چیمبر کے لیے کی گئی دو سالہ خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے خصوصی طور پر چیمبر کی ایسوسی ایٹ کلاس سے تعلق رکھنے والے اراکین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کا عزم ظاہر کیا اور کہا کہ بہاولپورسے تعلق رکھنے والی تمام تجارتی ایسوسی ایشن کے لیے چیمبر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔انہوں نے خصوصی طور پر چوہدری طارق بشیر چیمہ کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ محسن تاجران ہیں اور بہاولپور چیمبر کے اراکین کے مسائل کے ازالے کے لیے پیش پیش رہتے ہیں، ہم ان کی ان کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے چیمبر کے حالیہ الیکشن کی کامیابی پر اتحاد گروپ کے تمام لیڈران کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ ان کی محنت اور لگن سے ہمیں کامیابی حاصل ہوئی۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ اپنے دور صدارت میں لوکل انتظامیہ کے ساتھ ہمیشہ خوشگوارتعلقات قائم رکھیں گے۔ انہوں نے یہ بھی امید ظاہر کی کہ لوکل انتظامیہ بھی چیمبر کے ساتھ ہمیشہ اپنا تعاون جاری رکھے گی۔ سالانہ جنرل میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر بہاولپور نے چیمبر کے نو منتخب اعلیٰ عہدیداران اور اراکین ایگزیکٹو کو کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے سبکدوش ہونے والے صدر اور ان کے ساتھ دیگر عہدیداران کی چیمبر کی لیے کی گئی خدمات کو سراہتے ہوئے اظہار تحسین کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صنعت و تجارت کے لیے مثبت پالیسیاں بناتی ہے اور ان پالیسیوں پر عمل در آمد کرنے کے لیے بزنس کمیونٹی کے ساتھ مل کر کام کرنا ضروری ہوتا ہے تاکہ ان پالیسیوں کے مثبت نتائج حاصل کیے جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کو حکومتوں اور بیورو کریسی کے مابین مضبوط روابط کاروبارکے فروغ کے لیے ناگزیر ہیں۔انہوں نے چیمبر کی جانب سے بہاولپور انڈسٹریل اسٹیٹ کی تکمیل کے لیے کی جانے والے کاوشوں کو بھی سراہا اور کہا کہ یقینا یہ منصوبہ بہاولپور کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بہاولپور میں ٹوورازم کے فروغ کے لیے ایکسپلور بہاولپور پروجیکٹ پر کام کرنے کی بھی بہت ضرورت ہے، ماضی میں اس پروجیکٹ پر کام کیا گیا مگر یہ کام آگے نہ بڑھ سکا، ضرورت اس امر کی ہے کہ بہاولپور چیمبر کے ساتھ مل کر اس منصوبے کی تکمیل کو مکمل کیا جائے تاکہ جنوبی پنجاب میں سیاحت کو فروغ حاصل ہو۔ سالانہ اجلاس میں موجود چیف ایگزیکٹو میپکو ملتان نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے بہاولپور چیمبر اور اراکین چیمبر کے میپکو سے متعلق تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ وہ ایس ای میپکو بہاولپور کو اس بارے میں ہدایات جاری کریں گے۔ اجلاس سے چیمبر کے سابق صدر چوہدری عبدالجبار نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے آخر میں ریٹائر ہونے والے اعلیٰ عہدیداران، اراکین ایگزیکٹو کمیٹی، تمام مہمانان خصوصی، اراکین الیکشن کمیشن اور چیمبر سٹاف کی خدمات کو سراہتے ہوئے چیمبرکی یاد گاری شیلڈز پیش کی گئیں جس کے بعد مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ ترتیب دیا گیا۔

مزید پڑھیں