ضلع بہاول پور میں گزشتہ ہفتہ 14کروڑ 45 لاکھ 30 ہزار روپے کی ریونیو ریکوری سرکاری خزانے میں جمع کروائی گئی
ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کی زیر صدارت محکمہ ریونیو کے افسران کی جانب سے سرکاری واجبات کی وصول کا جائزہ اجلاس افسران کی انفرادی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا
بہاول پور: 25 جون ( )ضلع بہاول پور میں گزشتہ ہفتہ میں 14کروڑ 45 لاکھ 30 ہزار روپے کی ریونیو ریکوری سرکاری خزانے میں جمع کروائی گئی ہے۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کی زیر صدارت محکمہ ریونیو کے افسران کی جانب سے سرکاری واجبات کی وصولی کے جائزہ اجلاس میں بتائی گئی۔ اجلاس میں ریونیو ریکوری کی تفصیلات سے بتایا گیا کہ 8 جون 2024ء سے 22 جون کے دوران آبیانہ کی مد میں مجموعی طور پر 3 کروڑ لاکھ روپے،زرعی انکم ٹیکس کی مد میں 83 لاکھ 30 ہزار روپے،فیس انتقالات میں 5 کروڑ 30 لاکھ، سٹمپ ڈیوٹی میں 5 کروڑ 30 لاکھ روپے اور کنڈونیشن فیس کے 22 لاکھ روپے وصول کرکے سرکاری خزانہ میں جمع کرائے گئے۔اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو امیر تیمور، ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ ریونیو کے دیگر افسران موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ سرکاری واجبات کے وصولی میں مزید تیزی لائی جائے اور فیلڈ میں بہتر انداز میں کام کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری واجبات کی وصولی میں سستی روی اور غفلت نہ برتی جائے اور 30جون تک سرکاری واجبات کی سو فیصد وصولی کو یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں۔اجلاس میں ریونیو سے متعلقہ دیگر امور اور افسران کی انفرادی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔