ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ مجالس عزاء کے مقامات اور محرم جلوسوں کے روٹس پر ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں
اراکین اسمبلی خالد محمود وارن اور میاں عثمان اویسی , ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو امیر تیمور، اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ فیصل احمد، صدر انجمن تاجران بہاول پور حافظ راؤ محمد خرم سلیم اور امن کمیٹی کے ممبران بھی ان کے ہمراہ تھے
بہاول پور+ احمد پور شرقیہ : 16/ جولائی: ڈپٹی کمشنر بہاول پور ظہیر انور جپہ نے اراکین اسمبلی خالد محمود وارن اور میاں عثمان اویسی کے ہمراہ بہاول پور کے نواحی علاقوں ہتیجی، احمد پور شرقیہ اور اوچ شریف کا دورہ کیا اور محرم الحرام کے سلسلہ میں بروئے کار لائے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسربہاول پور اسد سرفرازبھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر بہاول پور نے محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس اور مجالس عزاء کے مقامات پر صفائی ستھرائی کی صورتحال، فراہم کردہ سہولیات اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ مجالس عزاء کے مقامات اور محرم جلوسوں کے روٹس پر ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے انتظامیہ سے تعاون کریں۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو امیر تیمور، اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ فیصل احمد ، صدر انجمن تاجران بہاول پور حافظ راؤ محمد خرم سلیم اور امن کمیٹی کے ممبران بھی ان کے ہمراہ تھے۔