ڈپٹی کمشنر ظہیر انور کا این فائیو سے جھانگڑہ شرقی موٹر وے لنک منصوبے کا وزٹ
بیالیس کلومیٹر طویل موٹروے لنک کی تعمیر پر چار ارب روپے لاگت ائے گی
بہاول پور 7/ اگست ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے این فائیو سے جھانگڑہ شرقی موٹر وے لنک منصوبہ کا موقع پر جا کر معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر رانا محمد طارق، میاں شاہد اقبال، سپرنٹنڈنگ انجینئر ہائی ویز انجینئر فرخ ممتاز، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ملک محبوب الٰہی کھر اور دیگر متعلقہ افسران ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے جھانگڑہ شرقی موٹر وے لنک، فلائی اوور اور دیگر ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ایس ای ہائی ویز انجینئر فرخ ممتاز نے بریفنگ میں بتایا کہ 42کلومیٹر این فائیو سے جھانگڑہ شرقی موٹر وے لنک کی تعمیر کا تخمینہ لاگت 4ارب روپے ہے. انہوں نے بتایا کہ موٹر وے لنک کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ گورنمنٹ ہوم اکنامکس کالج بہاو ل پور گئے جہاں انہوں نے ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔ ڈاکٹر رانا محمد طارق، میاں شاہد اقبال، ڈائریکٹر کالجز پروفیسر محمد ابراہیم، پرنسپل ہوم اکنامکس کالج مسز انیلا یاسمین، ایکسیئن بلڈنگ ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہوم اکنامکس کالج کے مختلف شعبہ جات چیک کئے۔انہوں نے کہا کہ کالج کے لان کو خوبصورت اور سرسبز بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں اور اس علاقہ کی اقسام کے پودے لگائے جائیں۔