Contact Us

ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کا موضع منگوانی پتن تحصیل صدر بہاول پور اورخیرپور ٹامیوالی کے علاقے میں لال سہانراپتن اور فتح پور پتن کا دورہ

DC visit to Mangawani Lal Sohanra and Fatehpur

سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا پرائیویٹ کشتیاں نہ چلائی جائیں اورریسکیو عملہ ہمہ وقت موجود رہے ڈپٹی کمشنر کی ہدایت

بہاول پور:31/جولائی: ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے موضع منگوانی پتن تحصیل صدر بہاول پور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدر مجاہد عباس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے موضع منگوانی میں سیلابی پانی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ پرائیویٹ کشتیاں نہ چلائی جائیں اورریسکیو عملہ ہمہ وقت موجود رہے۔ اسسٹنٹ کمشنر صدر نے اس موقع پر بتایا کہ موضع منگوانی پتن تحصیل بہاولپور صدر کے علاقے کے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے اور ریسکیو 1122 اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں 24 گھنٹے علاقے میں موجود ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے بعد ازاں خیرپور ٹامیوالی کے علاقے میں لال سہانراپتن اور فتح پور پتن کا دورہ کیا اور وہاں پر سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا۔اس موقع پر تحصیل دار خیرپورٹامیوالی، ریونیو افسران، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و سٹاف موجود تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے حفاظتی بند کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ حفاظتی بند کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ کشتیاں نہ چلائی جائیں۔اس موقع پر بتایا گیا کہ پتن لال سوہانرا اور پتن فتح پور کے علاقے کے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے اور سیلابی پانی دریا کے  راستے سے گزر رہا ہے۔ریونیو آفیسر نے بتایا کہ ریسکیو 1122 اور ریونیو عملے کی ٹیمیں چوبیس گھنٹے موجود ہیں۔

DC visit to Mangawani Lal Sohanra and Fatehpur

مزید پڑھیں