Advertisements

ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا نے مسیحی برادری کے ہمراہ کرسمس کیک کاٹا

DC Sued Hassan Raza Cuts Christmas Cake Alongwith Christian Community
Advertisements

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پرضلعی انتظامیہ مسیحی بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے ڈپٹی کمشنر بہاولپور


بہاول پور: 20/ دسمبر: ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا نے مسیحی برادری کے ہمراہ کرسمس کیک کاٹا اور کرسمس کی تقریبات میں شرکت کے لیے ابنِ مریم چرچ اسلامی کالونی بہاولپور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر منعقدہ کرسمس تقریب میں فادر یونس شہزاد، ایم ڈی بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نعیم اختر، مسیحی برادری کے معززین، ضلعی انتظامیہ کے افسران اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

Advertisements

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر حکومتِ پنجاب مسیحی برادری کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پرضلعی انتظامیہ مسیحی بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرسمس کے تہوار کے دوران سکیورٹی، صفائی ستھرائی، بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ مسیحی برادری بلا خوف و خطر اپنا مذہبی تہوار منا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مسیحی ملازمین کی تنخواہیں بروقت ادا کر دی گئی ہیں اور ضلعی انتظامیہ اس بات کی مکمل یقین دہانی کراتی ہے کہ کرسمس کے موقع پر بہترین انتظامات اور سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کرسمس مسیحی برادری کے لیے خوشی، امن اور نئے عزم کا پیغام لے کر آتا ہے اور یہ تہوار دنیا بھر میں جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔

ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا نے مزید کہا کہ پاکستان میں اقلیتی برادری کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے اور یہاں ہر مذہب، نسل اور رنگ سے تعلق رکھنے والے افراد ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہوتے ہیں، جو بین المذاہب ہم آہنگی اور رواداری کی خوبصورت مثال ہے۔ انہوں نے مسیحی برادری کو کرسمس کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہر سطح پر ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ تقریب کے اختتام پر مسیحی برادری کے نمائندوں نے ڈپٹی کمشنر بہاولپور اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور کرسمس کی خوشیوں کا اظہار ک