Advertisements

ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا کی زیر صدارت ضلع کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں طبی سہولیات کے حوالے سے اجلاس

DC Bahawalpur
Advertisements

یزمان، خیرپور ٹامیوالی، احمد پورشرقیہ اور حاصل پور کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

تمام ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس مجموعی طور پر اچھا کام کر رہے ہیں تاہم مزید بہتری کی گنجائش ہمیشہ موجود ہوتی ہے, ڈپٹی کمشنر بہاولپور

Advertisements


بہاول پور:ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا کی زیر صدارت ضلع کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی دستیابی اور ان کی خوبصورتی و بہتری کے حوالے سے ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال یزمان، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خیرپور ٹامیوالی، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پورشرقیہ اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حاصل پور کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر عامر بشیر نے ہسپتالوں میں دستیاب سہولیات، انتظامی امور اور جاری ترقیاتی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں تمام سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ خوبصورتی، مناسب لائٹنگ، گرین بیلٹس کی بحالی، صفائی ستھرائی، واش رومز، ویٹنگ ایریاز کی بہتری، کرب سٹون کا رنگ و روغن اور سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب و مؤثر مانیٹرنگ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بعض اوقات چھوٹی چھوٹی مثبت تبدیلیاں بھی عوام پر بہتر اور دیرپا اثرات مرتب کرتی ہیں، اس لیے تمام افسران اور متعلقہ عملہ اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور جذبے کے ساتھ انجام دے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس مجموعی طور پر اچھا کام کر رہے ہیں تاہم مزید بہتری کی گنجائش ہمیشہ موجود ہوتی ہے، جسے مسلسل محنت، دلچسپی اور مؤثر نگرانی کے ذریعے مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

ڈپٹی کمشنر بہاولپور نے اسسٹنٹ کمشنرز اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی کاوشیں قابلِ تعریف ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے فارمیسی، ایمرجنسی اور ویٹنگ ایریاز کی اپ لفٹنگ اور بہتری کے لیے خصوصی ہدایات بھی جاری کیں۔ انہوں نے زور دیا کہ دستیاب وسائل کو بہترین انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔اس موقع پر اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور صدر حمزہ احتشام شریک تھے جبکہ باقی تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔