ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا کی صدارت میں ڈسٹرکٹ ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی کا اجلاس
اجلاس میں تحصیل احمد پور شرقیہ سے موصول ہونے والے 11 کیسز، فریقین کے مؤقف، ملکیتی ریکارڈ اور قبضہ کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا
اجلاس میں 48 گھنٹوں میں کیسز پر عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی گئی انصاف ملنے پر سائلین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا کا شکریہ اداکیا۔
بہاول پور: 20/ دسمبر :ڈپٹی کمشنربہاولپور سید حسن رضا نے ڈسٹرکٹ ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے تحت ضلع بہاولپور میں زمینوں کی ملکیت اور قبضہ سے متعلق تنازعات کے فوری اور شفاف حل کے لیے اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں۔اجلاس میں تحصیل احمد پور شرقیہ سے موصول ہونے والے 11 کیسز، فریقین کے مؤقف، ملکیتی ریکارڈ اور قبضہ کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو کیپٹن ریٹائرڈ طیب سمیع خان اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ نوید حیدر اور ریونیو سے کے تمام افسران موجود تھے
احمد پور شرقیہ کے متعدد کیسز میں حقداروں کو فوری قبضہ دلوانے کی ہدایات جاری کی گئیں جبکہ فیصلوں پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کمزور اور مظلوم طبقے کے حقوق کا تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے، ناجائز قبضہ برداشت نہیں کیا جائے گا اور تمام معاملات میرٹ پر نمٹائے جائیں گے۔اجلاس میں 48 گھنٹوں میں کیسز پر عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی گئی انصاف ملنے پر سائلین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا کا شکریہ اداکیا۔ پنجاب پروٹیکشن آف اونر شپ آف ایم موویبل پراپرٹی آرڈیننس 2025 کے تحت انصاف کی فوری فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے کسی کو بھی ناجائز قبضہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہے۔

