Advertisements

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق کی ضلع می ایل پی جی سیلنڈرز کا استعمال کرنے والے مسافر گاڑی مالکان کے خلاف مقدمات درج کرنے کی ہدایات

Deputy Commissioner Bahawalpur Doctor Farhan Farooq
Advertisements

مسافر گاڑیوں میں ایل پی جی ریفلنگ کرنے والی دکانوں کو بھی سیل اوران کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ڈپٹی کمشنر آفس کو ارسال کی جائے

تمام سرکاری ونجی تعلیمی اداروں سے سرٹیفکیٹ حاصل کئے جائیں کہ وہ اپنے تعلیمی اداروں میں ایسی وہیکل کا استعمال ہرگز نہ کریں گے جس میں ایل پی جی سیلنڈرز نصب ہوں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق

Advertisements


بہاول پور: 4/ جولائی :ڈپٹی کمشنر بہاولپور ڈاکٹر فرحان فاروق نے بہاولپور ضلع میں مسافر گاڑیوں میں ایل پی جی سیلنڈرز کا استعمال کرنے والے گاڑی مالکان کے خلاف مقدمات درج کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔انہوں نے سسٹنٹ کمشنر جنرل محمد طیب اور تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ وہ اپنی اپنی تحصیلوں میں مسافر گاڑیوں میں ایل پی جی سیلنڈرزاستعمال کرنے والی گاڑیوں کے سیلنڈرز اتارتے ہوئے گاڑیوں کو بند اور مالکان کے خلاف مقدمات درج کریں گے۔ جبکہ مسافر گاڑیوں میں ایل پی جی ریفلنگ کرنے والی دکانوں کو بھی سیل اوران کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ڈپٹی کمشنر آفس کو ارسال کی جائے۔

انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹرز کالجز اور سی ای او ایجوکیشن کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں کسی بھی مقام پر غیر رجسٹرڈ تعلیمی ادارے نہیں چلیں گے فوری طور پر ایسے تمام سکولز اور کالجز کو سیل کیا جائے جو بغیر مجاز اتھارٹی سے رجسٹریشن حاصل کئے کام کر رہے ہیں۔اس ضمن میں متعلقہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اور سی ای او ایجوکیشن کو مکمل معاونت فراہم کریں گے تاکہ غیر رجسٹرد تعلیمی اداروں کو فوری طور پرسیل کیا جا سکے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام سرکاری ونجی تعلیمی اداروں سے سرٹیفکیٹ حاصل کئے جائیں کہ وہ اپنے تعلیمی اداروں میں ایسی وہیکل کا استعمال ہرگز نہ کریں گے جس میں ایل پی جی سیلنڈرز نصب ہوں جبکہ والدین بھی اپنے بچوں کو ایسی گاڑیوں میں تعلیمی اداروں یا دیگر سفری مقاصد کے لئے استعمال کرنے سے اجتناب کریں جس میں سیلنڈرز نصب ہوں۔

مزید براں ڈپٹی کمشنر نے محرم الحرام کے حوالہ سے بھی تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں قیام امن پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گااور شرپسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے واضح ہدایات دی کہ نقص امن کا باعث بننے والے عناصر کو فوری تحویل میں لیا جائے۔