Advertisements

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق کے تحصیل احمدپور شرقیہ کے سیلاب سے متاثرہ مختلف علاقوں کے دورے

DC bBahawalpur Dr Farhan Farooq
Advertisements

میاں محمد عثمان نجیب اویسی اور خالد محمود بابر وارن کے ہمراہ علی واہن، موضع نخلور کا دورہ کیا، جہاں دریائے ستلج کا شدید کٹاؤ جاری ہے۔

سیلاب متاثرین کو علاج معالجے کی اعلیٰ سہولیات کی فراہمی کے لیے جھانگڑا شرقی میں ایک فیلڈ ہاسپٹل بھی فعال کر دیا گیا ہے ڈپٹی کمشنربہاولپور

Advertisements

بہاول پور+احمدپور شرقیہ+ مبارک پور+اوچ شریف :یکم/ستمبر: ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق نے ایم این اے میاں محمد عثمان نجیب اویسی اور ایم پی اے خالد محمود بابر وارن کے ہمراہ تحصیل احمدپور شرقیہ کے علاقہ پپلی راجن میں فلڈ بند، بہاول پور گھلواں جھانگڑہ شرقی میں سیلاب سے متاثرہ مختلف علاقوں کے دورے کیے۔ ڈپٹی کمشنر بہاولپور نے علی واہن، موضع نخلور کا دورہ کیا، جہاں دریائے ستلج کا شدید کٹاؤ جاری ہے۔ انہوں نے متاثرہ نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خود مشاہدہ کیا، سیلابی پانی کے بڑھتے ہوئے دباؤ اورخطرے کا جائزہ لینے سمیت،امدادی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کی۔

ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ 42 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیاگیا ہے ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی زندگی اور مویشیوں کا تحفظ تمام تر ترجیہات میں سرفہرست ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومتِ پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع میں 27 فلڈ ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں جن میں متاثرین سیلاب کے کھانا اور انکے جانوروں کے لیے چارہ فراہم کیا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب، مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر متاثرہ افراد کو محفوظ علاقوں کی جانب منتقلی کو تیز کر دیا گیا ہے تاکہ انسانی جانوں اور مال مویشیوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے کلینک ان ویلز کی 26 گاڑیاں سیلاب زدہ علاقوں میں تعینات کی گئی ہیں جبکہ سیلاب متاثرین کو علاج معالجے کی اعلیٰ سہولیات کی فراہمی کے لیے جھانگڑا شرقی میں ایک فیلڈ ہاسپٹل بھی فعال کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں سیلاب متاثرین کے جانوروں کی ہنگامی بنیادوں پر ویکسینیشن بھی کی جا رہی ہے اور جانوروں کے لیے ایک ہزار کلوگرام ونڈا بھی فراہم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی تمام سرکاری مشینری سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے مکمل متحرک ہے۔ ڈپٹی کمشنر بہاولپور نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں موجود 82 سرکاری و نجی سکول بند رکھے گئے ہیں جبکہ ان علاقوں میں موجود سرکاری سکولوں کے بچے اور دیگر تمام تدریسی عملہ محفوظ مقامات کے نزدیک ترین سکولوں میں منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ تدریسی عمل میں تعطل نہ آئے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ ابھی تک ضلع میں کوئی جانی یا لائف سٹاک کا کوئی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔