Advertisements

ٹریفک حادثات پر قابو پانے اور ٹریفک رواں دواں رکھنے کے حوالے سے اقدامات بارے جائزہ اجلاس

dC Dr Farhan Farooq & DPO Asad Sarfraz
Advertisements

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفرازنے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں

بہاول پور:25/ مارچ : ٹریفک حادثات پر قابو پانے اور ٹریفک رواں دواں رکھنے کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن،سول ڈیفنس آفیسراور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ٹریفک حادثات کی روک تھام اور ٹریفک کو احسن طریقے سے رواں دواں رکھنے کے لیے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

Advertisements

اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈی پی او اسد سرفرازنے کہا کہ اوور سپیڈنگ، ڈرائیونگ میں لاپرواہی برتنے، یو ٹرن کا غلط استعمال، کم عمر افراد کی ڈرائیونگ پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔علاوہ ازیں اجلاس میں مختلف اہم شاہراہوں پرسپیڈ بریکر بنانے اور کیٹ آئیز نصب کرنے کی ہدایت کی گئی تاکہ شہر کی حدود میں حادثات پر قابو پایا جا سکے۔ڈی پی او نے کہا کہ ٹریفک انفورسمنٹ کے لیے ٹریفک پولیس ضلع بھر میں مستعدی سے کام کرے اورضلع کی شہری حدود میں سڑکوں پر ییلو لائن مارکنگ کی جائے۔ اسی طرح ایک اورجلاس میں ایل پی جی گیس کی ڈی کینٹنگ اور غیر قانونی طور پر قائم پیٹرول پمپ کے خاتمے کے لیے بروئے کار لائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ متعلقہ افسران ایل پی جی گیس کی ڈی کینٹنگ اور غیر قانونی طور پر قائم پیٹرول پمپ کے خاتمے کے لیے فیلڈ میں مؤثر انداز میں کام کریں اوررکشہ اور وین سے ایل پی جی سلنڈر ہٹائے جائیں۔