Advertisements

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق کی سیلاب زدہ علاقوں کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ

Depurt Commissioner Dr Farhan Farooq
Advertisements

سیلاب کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے انسانی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق نے فلڈ ریلیف کیمپ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول حاجی غلام کلیار سمہ سٹہ میں سیلاب متاثرین کے ہمراہ بیٹھ کر کھانا بھی کھایا۔

Advertisements


بہاول پور:2/ستمبر: ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی رئیل ٹائم نگرانی کے لیے اقدامات تیز کر دیے ہیں۔ انہوں نے گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول حاجی غلام کلیار سمہ سٹہ، بستی دایہ مرکز منگوانی اور فلڈ ریلیف کیمپ جھوک شیرا کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کے لیے ضلع بھر میں 27 فلڈ ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کو فوری طور پر وہاں منتقل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام سرکاری ادارے متاثرین کی امداد کے لیے متحرک ہیں اور سیلاب کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

ڈاکٹر فرحان فاروق نے کہا کہ انسانی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو واضح طور پر خبردار کیا گیا ہے کہ ممکنہ متاثر ہونے والے علاقہ مکین محفوظ مقامات پر منتقل ہوں کیونکہ زمیندارہ بند کسی بھی وقت ٹوٹ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فلڈ ریسکیو آپریشن کے دوران 42 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے اور سیلاب متاثرین کے 25 ہزار مویشیوں کو بھی محفوظ علاقوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مجموعی طور پر سیلاب سے 60 دیہات متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 2 دیہات مکمل طور پر زیر آب آئے ہیں جبکہ 58 دیہاتوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے 26 کلینک آن ویلز گاڑیاں سیلاب زدہ علاقوں میں تعینات کی گئی ہیں جبکہ جھانگڑا شرقی میں ایک فیلڈ اسپتال بھی فعال کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے جانوروں کی فوری پر ویکسینیشن کی جا رہی ہے اور جانوروں کی خوراک کیلئے 1000 کلوگرام ونڈا بھی فراہم کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹر فرحان فاروق نے بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 82 سرکاری و نجی اسکول بند کیے گئے ہیں تاہم سرکاری سکولوں کا تدریسی عملہ اور طلبا کو محفوظ مقامات پر قائم اسکولوں میں منتقل کیا گیا ہے اور وہاں تعلیمی سرگرمیاں بلا تعطل جاری ہیں۔ ڈاکٹر فرحان فاروق نے مزید کہا کہ سیلاب متاثرین حکومت کے مہمان ہیں جن کے لیے اسکولوں میں فلڈ ریلیف کیمپوں قائم کیے گئے ہیں اور سکولوں کے کمرے اور برآمدے رہائش کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق نے فلڈ ریلیف کیمپ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول حاجی غلام کلیار سمہ سٹہ میں سیلاب متاثرین کے ہمراہ بیٹھ کر کھانا بھی کھایا۔ ڈپٹی کمشنر نے گفتگو میں بتایا کہ ابھی تک ضلع میں کسی قسم کا جانی یا لائیو اسٹاک کا نقصان نہیں ہوا۔