Advertisements

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق کی زیر صدارت پرائس کنٹرل مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس

DC Bahawalpur Dr Farhan Farooq
Advertisements

یکم مئی سے 27مئی کے دوران گرانفروشی پر مجمو عی طور پر24 لاکھ 20ہزار روپے سے زائد جر مانہ عائد کیا گیا اور مقدمات درج کرائے گئے


بہاول پور:27/مئی :ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق کی زیر صدارت پرائس کنٹرل مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس کمشنر آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر صدر، اسسٹنٹ کمشنر سٹی سمیت ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ہفتہ وار کارکردگی کاجائزہ لیا۔ اس موقع پر بتا یا گیا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے باقاعدگی سے دکانوں کی انسپکشن کی جا رہی ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ یکم مئی سے 27مئی کے دوران گرانفروشی پر مجمو عی طور پر24 لاکھ 20ہزار روپے سے زائد جر مانہ عائد کیا گیا اور مقدمات درج کرائے گئے۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ تما م مارکیٹوں اور دکا نوں کی با قاعدگی سے انسپکشن کویقینی بنا یا جا ئے۔ انہوں نے کہا کہ گرانفروشی کے مرتکب دکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کئے جائیں اور ایف آئی آر کا اندراج کرایا جائے۔

Advertisements