Advertisements

ضلع بھر میں غیر قانونی ایل پی جی گیس کی سلنڈر ری فلنگ اور غیر قانونی قائم پٹرول پمپ کے خاتمے کے لیے کریک ڈاؤن کیا جائے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق

Deouty Comissioner Bahawalpur Dr Farha Farooq
Advertisements

متعلقہ افسران فیلڈ میں موثر انداز میں کام کریں رکشہ میں نصب ایل پی جی سلنڈر ہٹائے جائیں ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفرازشریک ہوئے
بہاول پور:20/ مارچ: ڈپٹی کمشنر آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، اسسٹنٹ کمشنر بہاول پور سٹی، اسسٹنٹ کمشنر بہاول پور صدر، چیف آفیسر ضلع کونسل،سول ڈیفنس آفیسر، ٹریفک پولیس اور دیگر متعلقہ محکمہ کے افسران موجود تھے جبکہ ضلع کی دیگر تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعہ شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر میں غیر قانونی طور پرایل پی جی گیس کی سلنڈر میں ری فلنگ اور غیر قانونی طور پر قائم پٹرول پمپ کے خاتمے کے لیے بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے۔ اس سلسلے میں متعلقہ افسران فیلڈ میں موثر انداز میں کام کریں۔انہوں نے کہا کہ رکشہ میں نصب ایل پی جی سلنڈر ہٹائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ بازار اور دیگر مقامات پر تجاوزات کے خاتمے کے لیے اینٹی انکروچمنٹ سکواڈموثر انداز میں کام کرے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز نے کہا کہ سڑک پر ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لیے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کے لیے ٹریفک پولیس بہتر انداز میں کام کرے۔انہوں نے کہا کہ غلط پارکنگ، تیز رفتاری، کم عمر افراد کی ڈرائیونگ اور اوور لوڈنگ کے خاتمے سمیت غیر قانونی طور پرموٹرسائیکل سے لوڈر رکشہ بنانے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ڈی پی او نے کہا کہ ٹریفک انفورسمنٹ کے لیے ٹریفک پولیس ضلع بھر میں مستعدی سے کام کرے اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ سمگل ہو کر آنے والے سامان اور اشیاء کے خلاف قانونی کاروائیاں عمل میں لائی جائیں۔

Advertisements