Advertisements

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق اور سید عامر شاہ نے بیٹ احمد موضع بختیاری میں ریسکیو آپریشن میں خود حصہ لیا

DC& syed AAmar Shah MPA jpin rescue operation in Bakhtiari
Advertisements

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق نے خود کشتی میں بیٹھ کر ریسکیو ٹیموں کے ہمراہ سیلاب میں گھرے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا

بہاول پور:10/ستمبر: ڈپٹی کمشنر بہاولپور ڈاکٹر فرحان فاروق اور ممبرصوبائی اسمبلی سید عامر شاہ نے تحصیل احمد پور شرقیہ کے نواحی علاقہ بیٹ احمدموضع بختیاری میں سیلاب کی وجہ سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال کے بعد ریسکیو آپریشن میں خود حصہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق نے خود کشتی میں بیٹھ کر ریسکیو ٹیموں کے ہمراہ متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا اور سیلاب میں گھرے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا اور علاقے میں جاری ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی۔

Advertisements

ڈاکٹر فرحان فاروق نے موقع پر موجود انتظامی افسران اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ متاثرہ خاندانوں کو فوری طور پر خوراک، پانی، طبی امداد اور رہائش کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے متاثرینِ سیلاب سے ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کیے۔ ڈپٹی کمشنر نے مقامی آبادی کو یقین دلایا کہ حکومت ان کے ساتھ ہے اور کسی بھی مشکل وقت میں انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ سیلاب زدگان کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے اور ان کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے اور وہ اس عمل کی خود نگرانی کر رہے ہیں تاکہ کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کیپٹن ریٹائرڈ طیب سمیع خان، پولیس آفیسرز اور ریسکیو 1122کی امدادی ٹیمیں موجود تھیں۔