ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق اور ڈی پی او اسد سرفراز کا سابق گورنر پنجاب سے اظہار تعزیت

Advertisements
دونوں افسران انجینئر میاں بلیغ الرحمان کے گھر گئے اور ان کے چچا اور میاں نبیل الرحمن کے والد مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی
بہاول پور:7/ مارچ :ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز سابق گورنر پنجاب میاں بلیغ الرحمان کے گھر گئے اور ان کے چچا اور میاں نبیل الرحمن کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب و ایم پی اے ڈاکٹر رانا محمد طارق خان اور میاں شاہد اقبال بھی موجود تھے۔
Advertisements