Advertisements

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق نے چولستانیوں میں واٹر باؤزر اور جیری کین تقسیم کیے

DC Bahawalpur Dr Farhan Farooq in Cholistan
Advertisements

واٹر باؤزر کے ذریعے مقامی ٹوبھہ جات اور کنووں میں مسلسل پانی کی فراہمی جاری ہے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ

بہاول پور:30/مئی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق نے ممکنہ خشک سالی کی صورت حال کے پیش نظر چولستان کے علاقے دین گڑھ کے مقام پرچولستانیوں میں پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے پینے کے صاف پانی کے واٹر باؤزر اور 500 سے زائد جیری کین تقسیم کیے۔ انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ پی ڈی ایم اے،چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی آپ کی خدمت کے لیے ہر وقت تیار ہے اور موجودہ صورتحال میں تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ چولستانیوں کو پانی کی قلت اور دیگر مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر یزمان عمران رفیق، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122، چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی، پی ڈی ایم اے اور ریسکیو کا عملہ موجود تھا۔

Advertisements

ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ واٹر باؤزر کے ذریعے مقامی ٹوبھہ جات اور کنووں میں مسلسل پانی کی فراہمی جاری ہے۔ اس دفعہ معمول سے کم بارشیں ہونے کے باعث چولستان میں خشک سالی الرٹ جاری کیا گیا ہے اورچولستان میں بھی ایمرجنسی سیل بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام جانوروں کو بیماریوں سے بچاؤ کے لیے ویکسی نیشن کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ چولستان میں جانوروں کی ویکسی نیشن کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال یزمان کا اچانک دورہ کیا۔ انھوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔وہ مختلف وارڈز میں گئے اور مریضوں سے علاج معالجے کی سہولیات بارے دریافت کیا اور ان کی عیادت کی۔ اس موقع پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے انچارج نے ڈپٹی کمشنر کو مریضوں کو علاج معالجہ کی دی جانے والی سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ مریضوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ ڈپٹی کمشنرنے ہسپتال میں ادویات کا سٹاک بھی چیک کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال یزمان میں صفائی کے انتظامات میں مزید بہتری لائی جائے