ضلع بہاول پور میں چینی سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق مقررہ نرخوں پر فروخت کی جائے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق
حکومت کی جانب سے چینی کا نرخ 173 روپے فی کلوگرام مقرر کیا گیاہے گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خاتمے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی چیکنگ جا ری ہے
چینی کی ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی کے خاتمے کے لیے ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں شوگر ہول سیل ڈیلرز ایسوسی ایشن، شوگر وہول سیلرز، ریٹیلرزکے ساتھ اجلاس
بہاول پور: 24/جولائی: ڈپٹی کمشنر بہاول پور ڈاکٹر فرحان فاروق نے چینی کی ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی کے خاتمے کے سلسلے میں چینی کے مقررہ نرخوں پر عمل درامد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے چینی کا نرخ 173 روپے فی کلوگرام مقرر کیا گیاہے۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر بہاول پور کی زیر صدارت شوگر ہول سیل ڈیلرز ایسوسی ایشن، شوگر وہول سیلرز، ریٹیلرزکے ساتھ اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو،اسسٹنٹ کمشنر بہاول پور سٹی و صدر، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ جبکہ دیگرتحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں ہدایت کی کہ ضلع بہاول پور میں چینی کی فروخت سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق مقررہ نرخوں پر فروخت کی جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خاتمے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے چیکنگ جا ری ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہر دکان پر واضح طور پر نرخ نامے نمایاں جگہ پر آویزاں کیے جائیں تاکہ صارفین کو خریداری کے وقت دشواری کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے اجلاس کے دوران اسسٹنٹ کمشنرز، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور نائب تحصیلداروں کو چینی کی قیمتوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

