Advertisements

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ شوگر کین ڈویلپمنٹ سیس کمیٹی کا اجلاس

DC Bahawalpur Dr Farhan Farooq
Advertisements

ایم پی ایز میاں محمد شعیب اویسی، ایم پی ایز سردار ملک خالد محمود بابر وارن، شیخ حسن عسکری، شوگر ملز مالکان، اجلاس میں موجود تھے

بہاول پور: 17/جولائی ڈپٹی کمشنر بہاول پور ڈاکٹر فرحان فاروق کی زیر صدارت دفتر کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ شوگر کین ڈویلپمنٹ سیس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری بورڈ آف ریونیو و ایم پی اے میاں محمد شعیب اویسی، ایم پی ایز سردار ملک خالد محمود بابر وارن، شیخ حسن عسکری، شوگر ملز مالکان، زمیندار و کاشتکاران کے نمائندگان اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔

Advertisements

اجلاس میں گنے کے کھیتوں سے شوگر ملز تک سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے لیے فنڈز کی دستیابی اور روڈ میپ کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کو بتایا کہ محکمہ زراعت سروے رپورٹ جبکہ محکمہ ہائی وے تخمینہ لاگت کی رپورٹ دیں گے۔ اس کے بعد کمیٹی کے متفقہ فیصلے کے بعد سکیموں کی منظوری دی جائے گی۔ اجلاس میں اراکین اسمبلی نے اپنی تجاویز پیش کیں اور کہا کہ کاشتکاروں کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کی شوگر ملز تک سہل رسائی کے لئے رابطہ سڑکوں کی بہترین تعمیر و مرمت کی جائے۔ اجلاس میں شوگر کین ڈویلپمنٹ سیس کمیٹی کی جانب سے پیش کی گئی ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا گیا۔