ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری بورڈ برائے پیرا کا اجلاس

عوام کے جان و مال، روزمرہ ضروریات اور جائیدادوں کے تحفظ کے لیے’پیرا فورس” ٹھوس اقدامات اٹھائے گی ڈپٹی کمشنر بہاولپور
بہاول پور: 18/اگست : ڈپٹی کمشنر بہاولپور ڈاکٹر فرحان فاروق کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری بورڈ برائے پیرا کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر نے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی بہاولپور کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔انہوں نے تحصیل صدر اورتحصیل سٹی میں پیرا فورس کے سب ڈویژنل انفورسمنٹ افسران کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے پیرا فورس کو پرائس کنٹرول اور تجاوزات کے خاتمہ کے لیے ریاستی عملداری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
ڈپٹی کمشنر بہاولپور ڈاکٹر فرحان فاروق نے تجاوزات کے خاتمہ کے حوالے سے بہاولپور شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ بھی کیا۔ انہوں نے یزمان روڈ (اسلامی کالونی روڈ)، لاری اڈا، اور ملتان روڈ کا سرپرائز دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد طیب، اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور سٹی خلیل احمد اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور صدر قرۃ العین اور پیرا فورس کے افسران انکے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کی جانب سے بہاولپور میں کاروائیاں مسلسل جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال، روزمرہ ضروریات اور جائیدادوں کے تحفظ کے لیے’پیرا فورس” ٹھوس اقدامات اٹھائے گی۔
عوام کو استحصالی عناصر سے نجات دلانا اور قانون کی عمل داری کو ہر گلی کوچے، بازار اور ہر بستی تک پہنچانا ہے پیرا کا فوکس ہے۔ پیرا فورس گڈگورننس اور ریاستی عملداری کو یقینی بنائے گی