ایل پی جی کی غیرقانونی ری فلنگ کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق

پبلک ٹرانسپورٹ میں ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے والوں اور ری فلنگ کا غیر قانونی کاروبارکرنے والوں کے خلاف سختی سے کریک ڈاؤن کی ہدایت
بہاول پور: 2/ جولائی :ڈپٹی کمشنر بہاول پور ڈاکٹر فرحان فاروق نے پبلک ٹرانسپورٹ میں ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے والوں اور ری فلنگ کا غیر قانونی کاروبارکرنے والوں کے خلاف سختی سے کریک ڈاؤن کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایل پی جی گیس کی غیر قانونی ری فلنگ کے عمل کو روکنے کے لیے ڈسٹرکٹ امپلی منٹیشن کمیٹی بھرپور انداز میں کردار ادا کرے اور کمیٹی کے اراکین فیلڈ میں موثر انداز میں کاروائیاں عمل میں لائیں تاکہ ایل پی جی کی ڈی کینٹنگ کا خاتمہ ہو
انہوں نے یہ ہدایات اپنی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں غیر قانونی طریقے سے ایل پی جی سلنڈرز کی ری فلنگ کی روک تھام کے حوالے سے بروئے کار لائے گئے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر، اسسٹنٹ کمشنر بہاول پور سٹی و صدر، محکمہ سول ڈیفنس، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز، محکمہ تعلیم، موٹر وے پولیس، پٹرولنگ پولیس، ٹریفک پولیس، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اجلاس میں موجود تھے جبکہ دیگر تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔