اسسٹنٹ کمشنر احمدپور شرقیہ ڈاکٹر فیاض علی جتالہ، ڈی ایس پی فرخ جاوید، متعلقہ محکموں کے افسران اورسائلین موجود تھے
– ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز نے سائلین کی درخواستیں بھی وصول کیں اور موقع پر احکامات جاری کئے
بہاول پور:29 / اگست: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنربہاول پور ظہیر انور جپہ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسربہاول پور اسد سرفراز کے ہمراہ جناح ہال میونسپل کمیٹی احمد پور شرقیہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر احمدپور شرقیہ ڈاکٹر فیاض علی جتالہ، ڈی ایس پی فرخ جاوید، متعلقہ محکموں کے افسران اورسائلین موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر بہاول پورظہیر انور جپہ نے کھلی کچہری میں موصول ہونے والی شکایت کے حل کے لئے احکامات جاری کیے۔انہوں نے ہدایت کی کہ احمد پور شرقیہ شہر کے سیوریج کے مسائل کے حل اور ڈسپوزل چونگی پیروا کی مرمت و فنی خرابیوں کے تدارک کے لیے محکمہ پبلک ہیلتھ سے تکنیکی بنیادوں پر تخمینہ لگوا کر حکام بالا کوفوری طور پر ارسال کیا جائے۔کھلی کچہری میں آئے ہوئے شہریوں نے مون سون بارشوں کے دوران ریکارڈ ٹائم میں شہری علاقہ جات سے بارش کے پانی کی نکاسی پر انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ ریونیو کے افسران کو ہدایت کی کہ لوگوں کے ریونیو سے متعلق مسائل اوپن ڈور پالیسی کے تحت کام کرتے ہوئے حل کئے جائیں۔ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے کھلی کچہری میں آئے ہوئے سائلین کی درخواستیں بھی وصول کیں اور ان کے حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔کھلی کچہری میں ڈی پی او اسد سرفراز نے محکمہ پولیس سے متعلق لوگوں کے مسائل سے آگاہی حاصل کی اوران کے حل کے لیے احکامات جاری کئے۔اسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر فیاض علی جتالہ نے بتایا کہ احمد پور شرقیہ میں سیوریج لائنوں کی صفائی کے لئے سپیشل ٹیمیں فعال ہیں جن کی کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لئے کسی بھی قسم کی غفلت پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔