Contact Us

ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیا

DC Bahawalpur Zaheer Awar Jappa visits AhmedpurEast,Uchsharif

ڈپٹی کمشنر نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے پروگرام ”اپنی چھت اپنا گھر“کے حوالہ سے اسسٹنٹ کمشنر آفس میں قائم کاؤنٹر پر رجسٹریشن کے عمل کا بھی معائنہ کیا

ڈپٹی کمشنر نے چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے جلوس روٹس کا دورہ کیااورجلوس روٹس پر صفائی ستھرائی کی صورتحال اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے اوچشریف کا بھی دورہ کیا اور رورل ہیلتھ سنٹر اوچشریف میں قائم ڈائلاسز سنٹر کا معائنہ کیا, رورل ہیلتھ سنٹر اوچشریف میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی


  بہاول پور:24/ اگست:  ڈپٹی کمشنر بہاول پور ظہیر انور جپہ نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال احمدپورشرقیہ کا اچانک دورہ کیا اور ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو امیر تیموراوراسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ ڈاکٹر فیاض علی جتالہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان سے سروس ڈیلیوی بارے دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور شرقیہ کے شعبہ ایمرجنسی سمیت مختلف شعبہ جات میں گئے اور عملہ کی حاضری، ادویات کے سٹاک اورصفائی ستھرائی کی صورتحال سمیت سروس ڈیلیوری کے معیار کو چیک کیا۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر بہاول پور ظہیر انور جپہ نے تحصیل احمد پور شرقیہ میں چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے جلوس روٹس کا دورہ کیااورجلوس روٹس پر صفائی ستھرائی کی صورتحال اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر بہاول پور ظہیر انور جپہ نے اسسٹنٹ کمشنر آفس تحصیل احمدپورشرقیہ کا بھی دورہ کیا اور دفتر کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے پروگرام ”اپنی چھت اپنا گھر“کے حوالہ سے اسسٹنٹ کمشنر آفس تحصیل احمد پور شرقیہ میں قائم کاؤنٹر کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے اپنی چھت اپنا گھر کاؤنٹر پر رجسٹریشن کے عمل کا معائنہ کیا اور عملہ کو ہدایت کی کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے کاؤنٹر پر آنے والے عوام کی ہر ممکن رہنمائی کی جائے۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ میونسپل کمیٹی احمدپورشرقیہ بھی گئے۔انہوں نے عمائدین احمد پور شرقیہ سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سے آگہی حاصل کی۔ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل احمدپورشرقیہ میں سیوریج سسٹم کی بحالی کے کام جلدازجلد مکمل کرائے جائیں گے۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر بہاول پور ظہیر انور جپہ نے اوچشریف کا بھی دورہ کیا اور رورل ہیلتھ سنٹر اوچشریف میں قائم ڈائلاسز سنٹر کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر بہاول پور نے رورل ہیلتھ سنٹر اوچشریف میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی۔انہوں نے رورل ہیلتھ سنٹر اوچشریف کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کی اور سنٹر میں ادویات کے سٹاک کا بھی جائزہ لیا۔

مزید پڑھیں