ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا کا اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ کے دفتر کا دورہ
اسسٹنٹ کمشنر نوید حیدر نے ڈپٹی کمشنر کو تحصیل میں جاری انتظامی امور، ترقیاتی منصوبوں، ریونیو معاملات اور عوامی سہولیات کی فراہمی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی
احمد پور شرقیہ :ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا نے اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ کے دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ نوید حیدر نے ڈپٹی کمشنر کو تحصیل میں جاری انتظامی امور، ترقیاتی منصوبوں، ریونیو معاملات اور عوامی سہولیات کی فراہمی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نوید حیدر نے امن و امان کی صورتحال، انسداد تجاوزات، پرائس کنٹرول، صفائی ستھرائی، سرکاری اراضی کے تحفظ اور عوامی شکایات کے ازالے کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا نے تحصیل انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل میں مزید تیزی لائی جائے اور حکومتی پالیسیوں پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ فیلڈ میں موجود رہ کر عوام سے براہِ راست رابطہ رکھا جائے تاکہ مسائل کا بروقت اور مؤثر حل ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ شفافیت، میرٹ اور قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے دفتر کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ بھی کیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات دیں۔

