ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور شرقیہ کا تفصیلی جائزہ لیا
۔ڈپٹی کمشنر بہاول پور نے شعبہ ایمرجنسی، شعبہ آؤٹ ڈور اور مختلف وارڈز کا معائنہ کرتے ہوئے موقع پر موجود مریضوں کی عیادت کی اور ان سے علاج معالجہ کی سہولیات بارے دریافت کیا
سیوریج لائنوں کی باقاعدگی سے صفائی کرائی جائے تاکہ سڑکوں اور گلیوں میں پانی جمع نہ ہو اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے میونسپل کمیٹی کے افسران کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت
احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر بہاول پور ڈاکٹر فرحان فاروق نے تحصیل احمد پور شرقیہ کا دورہ کیااور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور شرقیہ کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر بہاول پور نے شعبہ ایمرجنسی، شعبہ آؤٹ ڈور اور مختلف وارڈز کا معائنہ کرتے ہوئے مریضوں کے لئے دستیاب طبی سہولیات کا بغور جائزہ لیا ڈاکٹر فرحان فاروق نے موقع پر موجود مریضوں کی عیادت کی اور ان سے فراہم کی جانے والی ادویات اور علاج معالجہ کی سہولیات بارے دریافت کیا انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری، ادویات کی دستیابی اور صفائی کے معیار کا بھی تفصیلی معائنہ کیا ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کے علاج معالجہ اور دیکھ بھال میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے ہدایت کی کہ مریضوں کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ،سی ای او ہیلتھ اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر بہاول پور ڈاکٹر فرحان فاروق نے احمد پور شرقیہ شہر کے مختلف علاقوں کا بھی جائزہ لیا اور علاقہ مکینوں سے ملاقات کی انہوں نے شہر بھرمیں صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے میونسپل کمیٹی کے افسران کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ڈاکٹر فرحان فاروق نے زور دیا کہ سیوریج لائنوں کی باقاعدگی سے صفائی کرائی جائے تاکہ سڑکوں اور گلیوں میں پانی جمع نہ ہو اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ڈپٹی کمشنر نے کچہری روڈ کی تعمیر و مرمت کے جاری منصوبوں کا بھی معائنہ کیا انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں کو اعلیٰ معیار اور مقررہ وقت کے اندر مکمل کرایا جائے تاکہ عوام کو جلد از جلد سہولت فراہم کی جا سکے ڈپٹی کمشنر بہاول پور نے شہر میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے کیے گئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا اور اس بات پر زور دیا کہ شہر کو تجاوزات سے پاک رکھنے کے لیے مستقل بنیادوں پر مانیٹرنگ جاری رکھی جائے بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق لیڈیز پارک احمدپورشرقیہ گئے انہوں نے کہا کہ پارک میں پودوں کی مناسب طریقہ سے تراش خراش کرائی جائے اور صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے نیز پودوں کی دیکھ بھال اور آبیاری پربھی خصوصی توجہ دی جائے