ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق نے ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے فاتح سہیل عدنان کا پُرتپاک استقبال کیا

انہوں نے چیمپئن اسکواش فاتح سہیل عدنان کو گلے لگایا، پھولوں کے ہار پہنائے اورچیمپئین سہیل عدنان کے گھر تک ان کے ساتھ رہے
سہیل عدنان نے جنوبی کوریا میں منعقدہ ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ بوائز انڈر 13 کیٹگری کے فائنل میں بھارت کے آیان دھنوکا کو شکست دے کر ٹائٹل جیتا
بہاول پور: 9/ جولائی :وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر بہاول پور ڈاکٹر فرحان فاروق نے ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے فاتح سہیل عدنان کا بہاول پور پہنچنے پرپُرتپاک استقبال کیا۔انہوں نے چیمپئن اسکواش فاتح سہیل عدنان کو گلے لگایا، پھولوں کے ہار پہنائے اورچیمپئین سہیل عدنان کے گھر تک ان کے ساتھ رہے۔ اس موقع پران کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر بہاول پور سٹی اور سپورٹس کے افسران سمیت سپورٹس شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی۔
سہیل عدنان نے جنوبی کوریا میں منعقدہ ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ بوائز انڈر 13 کیٹگری کے فائنل میں بھارت کے آیان دھنوکا کو شکست دے کر ٹائٹل جیتا اور پاکستان کا نام روشن کیا۔ اس سے قبل بہاول پور کے نوجوان اسکواش پلیئر سہیل عدنان نے پاکستان کے لیے 18سال کے طویل انتظار کے بعد رواں برس ”برٹش جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ 2025“کا ٹائٹل بھی جیتا تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹر فرحان فاروق نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سہیل عدنان کی فتح بہاول پور کے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔انہوں نے سہیل عدنان کومبارک باد پیش کی اور اہلیان بہاول پور سمیت سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے قابل فخر لمحہ قرار دیا۔