Advertisements

ڈپٹی کمشنر بہاول پور ڈاکٹر فرحان فاروق کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور شرقیہ اوراوچ شریف کا اچانک دورہ

DC Bahawalpur Dr Farhan Farooq
Advertisements

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں شعبہ پیڈز اور گائنی کا افتتاح اور ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات کے جائزہ سمیت اوچ شریف میں مانومنٹ کا افتتاح کیا اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر ان کے ہمراہ تھے

   احمد پور شرقیہ :06/ فرور:  ” ڈپٹی کمشنر بہاول پور ڈاکٹر فرحان فاروق نے احمد پور شرقیہ کا دورہ کیا۔ وہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور شرقیہ میں گئے۔انہوں نے پیڈز اور گائنی وارڈ ز کے توسیعی کاموں کا افتتاح کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ محمد نوید حیدر  ان کے ہمراہ تھے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر بہاول پور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور شرقیہ کے مختلف سیکشنز میں گئے اور فراہم کردہ طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے ٹی ایچ کیو احمد پور شرقیہ میں صفائی ستھرائی اور شجرکاری کے کاموں کا بھی معائنہ کیا۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر بہاول پور نے اوچ شریف کا دورہ کیا۔انہوں نے اوچ شریف میں چوراہے پر نصب کئے گئے مانومنٹ اور فوارے کا افتتاح کیااورصفائی ستھرائی اور شجرکاری کے امور کا جائزہ لیا۔

Advertisements