Advertisements

ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی اوکی ڈیراور میں ریلی کے سلسلے میں منعقدہ ہارس کیمل ور گوٹ شو میں شرکت

DC and DPO participated in Shows in Derawar
Advertisements

ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کی شاندار اونٹ رقص‘ ہار س ڈانس اور ناچی بکروں کے شو کے انعقاد پرمنتظمین کی کاوشوں کی تعریف

بہاول پور: 10/فروری ( )ڈپٹی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیا نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاول پور عبادت نثار کے ہمراہ دلوش اسٹیڈیم ڈیراورکے مقام پر محکمہ لائیو اسٹاک کے زیر اہتمام 17ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے سلسلہ میں منعقدہ ہارس، کیمل اور گوٹ شو میں شرکت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر نذیر کھچی، اسسٹنٹ کمشنر بہاول پور سٹی نعیم صادق چیمہ، اسسٹنٹ کمشنر یزمان محمد طیب، اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ ظہور اعوان، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک سید سبطین بخاری اور شائقین و سیاحوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ ڈپٹی کمشنر نے شاندار اونٹ رقص، ہارس ڈانس اور ناچی بکریوں کے شو کے انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔ ڈپٹی کمشنر نے گھوڑوں کا شاندار ڈانس پیش کرنے پر ساجد عباسی، کیمل شو پر غلام فرید اور ناچی بکریوں کا شو پیش کرنے پر عبد الحمید کونقد انعامات اور ٹرافیاں پیش کیں۔

Advertisements