Advertisements

امریکا ایران مذاکرات کیلئے دن اور تاریخ ابھی فائنل نہیں ہوئی، اعلیٰ حکومتی ذرائع

Day, date not yet finalized for US-Iran talks, top government sources say
Advertisements

ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات کے اگلے مرحلے کے لیے اب تک رضا مند نہیں ہے۔ ایرانی خبرایجنسی تسنیم

اسلام آباد : ایران امریکا مذاکرات کے حوالے سے اعلیٰ حکومتی ذرائع کا کہنا ہےکہ اسلام آباد میں پیرکو مذاکرات منعقد نہیں ہو رہے ۔ اعلیٰ حکومتی ذرائع کے مطابق امریکا ایران مذاکرات کے لیے دن اور تاریخ ابھی فائنل نہیں ہوئی۔

Advertisements

دوسری جانب ایرانی خبرایجنسی تسنیم نے بھی دعویٰ کیا ہےکہ ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات کے اگلے مرحلے کے لیے اب تک رضا مند نہیں ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق اس کی وجہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی کا اعلان اور مذاکرات میں امریکا کے حد سے زیادہ مطالبات ہیں، جو حالیہ پیغامات کے تبادلے میں بھی جاری رہے ہیں۔ خبر ایجنسی کا کہنا ہےکہ ایران نے واضح کر دیا ہےکہ مذاکرات کے جاری رہنےکے لیے امریکا کی جانب سے ضرورت سے زیادہ مطالبات سے گریز ایک بنیادی شرط ہے، بصورت دیگر ایران طویل اور بے نتیجہ مذاکرات میں وقت ضائع کرنے کا خواہاں نہیں، ایران کا یہ مؤقف پاکستان کے ذریعے امریکی حکام تک پہنچا دیا گیا ہے۔